بلوچستان کے ضلع پنجگور سے ایک ماہ قبل پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے بعد لاپتہ ہونے والے ملک میران بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے متحرک و سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا پر اپنے آفیشل پیج پرملک میران کی بازیابی کی تصدیق کردی۔
جبکہ ملک میران کے بھائی نے بھی اس کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں ان تمام لوگوں کا دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ملک میران کی بازیابی کے لئے آواز بلند کی۔
انہوں نے کہا ہم امید کرتے ہیں جس طرح ہمارے گھر کے رونق لوٹ آئے ہیں اسی طرح تمام لاپتہ افراد بازیاب ہونگے اور سب گھروں کے رونق لوٹ آئینگے۔
خیال رہے کہ سات فروری کو پنجگور کے علاقے عیسیٰ میں فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر ملک میران کو حراست میں لے کر لاپتہ کردیا تھا۔
ملک میران ایک کاروباری شخصیت سمیت سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ہیں جو بلوچستان میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں پرآواز بلند کرتے ہیں۔