کوئٹہ اور منگچر میں فائرنگ اور ٹریفک حادثے میں 3افراد ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے جن میں تین شدید زخمی بتائے جارہے ہیں۔
بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب پولیس تھانے کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے انعام اللہ نامی ایک نوجوان ہلاک جبکہ اُس کے ساتھی عصمت اللہ زخمی ہوگئے۔
حملہ آوروحملے کے بعد فرار ہوگئے۔
دوسری جانب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر منگچرکے ایریا بدرنگ کے مقام پر روڈ ایکسیڈنٹ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آج اتوارصبح منگچرمیں ایک وڈز کار گاڑی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر بدرنگ کے مقام پرتیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر روڈ سے نیچے جا گرا۔
کار کوئٹہ سے خضدار جارہی تھی۔
کار میں سوار رحیم بخش ولد غلام محمد صادق اور ولد عبد الخالق نامی 2افراد موقع پرہلاک ہوگئے جبکہ اور غلام دین ولد غلام محمد،غلام حیدر ولد غلام محمد،عبدالمالک ولد اسد خان اقوام ابابکی ساکنان کوئٹہ شدید زخمی ہوئے۔ جنھیں ابتدائی طبی امداد دے کر کوئٹہ ریفر کیا گیا۔