کوئٹہ میں 3خواتین سمیت 5افراد کوقتل،2بچے شدید زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 3خواتین سمیت5افراد کو قتل جبکہ 2بچوں کو زخمی کردیا۔

ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

زرغون آباد پولیس تھانے کے ایس ایچ او احسان مروت کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں پشتونستان چوک کے قریب ٹیچر کالونی میں گھریلو رنجش کے دوران مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں محمد رفیق اسکی بیوی اور ان کی 18 سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ 6 سالہ بچی اور ایک 15 سالہ لڑکا زخمی ہوئے ہیں۔

دونوں بچے جاں بحق شخص کے بتائے جارہے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کچھ فاصلے پر ایک اور گھر سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جن کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں ایک گھر سے تین لاشوں اور دو زخمی اور دوسرے گھر سے دولاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایچ او احسان مروت کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment