بلوچستان میں ماہ ِ فروری میں 95 افراد جبری لاپتہ اور41 افراد شہید کئے گئے ، بی این ایم ماہانہ رپورٹ

ایڈمن
ایڈمن
26 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی انفارمیشن سیکریٹری دل مراد بلوچ نے فروری 2022 کا تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مہینے پاکستانی فوج نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 50 سے زائد فوجی آپریشنوں اور چھاپوں میں 95 افراد کو جبری لاپتہ اور 41 افراد کو شہید کیا۔ شہید افراد میں 16 نوجوان فدائی تھے جنہوں نے پنجگور اور نوشکی میں پاکستانی فوج پر حملے کیے جبکہ 16 دیگر سرمچار پاکستانی فوج کے حملوں میں شہید ہوئے۔  پسنی میں ہونے والے حملے کے بارے میں بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے حملے میں کیمیائی ہتھیار استعمال کیا ہے۔

دل مراد بلوچ نے کہا کہ پنجگور میں ایک اسٹوڈنٹس احتشام اور ایک ذہنی مریض ندیم ابدال کو قتل کرکے شہید کیا۔ آواران میں دو سگے بھائیوں کو حراست میں لیکر بڑے بھائی کو دوران حراست تشدد سے قتل کردیا جبکہ چھوٹے بھائی کو شدید زخمی حالت میں پھینک دیا گیا تھا۔ اسی طرح بالگتر میں الطاف ولد جاڑا نامی نوجوان کو دوران حراست قتل کردیا۔

فروری کے مہینے میں بولان، سبی، کیچ، دشت، مشکئے، مند، تمپ، دشت، مزن بند، کیلکور، نوشکی، ڈیرہ بگٹی، کوئٹہ، پنجگور، کولواہ ،سوئی، خاران، ڈیرہ مرادجمالی، پسنی ،آواران ،جھاؤ، خضدار، بارکھان میں شدت کے ساتھ پاکستانی فوج کی سفاکیت عروج کے ساتھ جاری رہا۔

انہوں نے کہا پنجگورسے سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ملک میران اور خضدار سے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم ایم فل فائنل ائیر کے طالب علم حفیظ بلوچ سمیت 95 لوگوں کو پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

متحدہ عرب امارت کے حکام نے خضدار کے رہائشی عبدالحفیظ زہری کو پاکستان کے حوالے کردیا۔ حفیظ زہری کی پاکستان منتقلی کے دستاویز انکے لواحقین نے متحدہ عرب امارات کے امیگریشن سے لیٹر کی صورت میں حاصل کرلی ہے۔ امیگریشن دستاویز کے مطابق عبدالحفیظ ولد حاجی رمضان زہری سکنہ خضدار کو 2 فروری کو دبئی ائرپورٹ سے کراچی کے ائرپورٹ پر لایا گیا ہے۔

دل مراد بلوچ نے کہا کہ مشکے کے علاقے تنک ،زاھد آباد، ملنگ گوٹھ، یاسین گوٹھ، مراد گوٹھ، تنک ہوٹل بازار کے تمام لوگوں کو پاکستانی فوج نے کیمپ  بلاکر دھمکی دی ہے کہ اپنے اپنے گاؤں خالی کریں۔

انہوں نے کہا فغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان حکومت نے دو درجن بلوچ مہاجرین کو گرفتار کرلیا۔ طالبان حکومت میں بلوچ مہاجرین کے مشکلات میں کافی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

ذیل میں تمام واقعات تفصیل سے درج ہیں۔

01 فروری 2022

۔۔۔گوادر سے سی ٹی ڈی نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا لیکن گرفتار شخص کو میڈیا یا عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا۔

۔۔۔ بولان سے سی ٹی ڈی نے ایک شخص محمد غوث عرف غوثیہ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کرلیا لیکن مذکورہ شخص کومیڈیا یا عدالت کے سامنے پیش نہیں کیا۔

۔۔۔ کراچی لیاری کے رہائشی محبت بلوچ کے لواحقین نے کہا ہے کہ محبت ولد اشرف بلوچ کو گذشتہ سال 18 نومبر کو رات کے تین بجے پاکستانی فورس رینجرز نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے دشت سے پاکستانی فوج نے مچات، باھوٹ چات میں دو سگے بھائی ندیم، شمیم ولد مقبول کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ مشکے کے علاقے تنک ،زاھد آباد، ملنگ گوٹھ، یاسین گوٹھ، مراد گوٹھ، تنک ہوٹل بازار کے تمام لوگوں کو پاکستانی فوج نے کیمپ بلاکر دھمکی دی ہے کہ اپنے اپنے گاؤں خالی کریں۔

۔۔۔کیچ کے علاقے مند گیاب میں پاکستانی فوج نے اسماعیل ولد اقبال، وسیم ولد گل محمد سکنہ گیاب ، سعیداللہ ولد فقیر ساکن مند سورو کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

02 فروری 2022

…مغربی بلوچستان کے بارڈر کراسنگ پوائنٹ پر فائرنگ کرکےعبید اللہ ولد درمحمد سکنہ تلمب مند کو قتل کردیا۔

۔۔۔کیچ کے علاقے دشت اور تمپ کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزن بند پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا۔

03 فروری2022

۔۔۔ نوشکی میں فدائی حملوں میں بدل بلوچ عرف ریاست، مراد آجو عرف بابا، انیل بلوچ عرف بالاچ، یاسر نور عرف سیف، عزیز بلوچ عرف بارگ، ابراھیم بلوچ عرف کبیر، دیدگ بہار عرف روف، بلال بلوچ عرف واحد جان اور میرین بلوچ عرف ذگرین شہید ہوئے۔

۔۔۔ پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فوج نے دو افراد احتشام ولد ماسٹر غلام سرور کو قتل کردیا۔

۔۔۔کیچ کےعلاقے دشت اورتُمپ کے درمیانی پہاڑی سلسلے مزن بند میں پاکستانی فوج کی لشکرکشی جاری ہے،زمینی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے۔فوج نے نگور اور تمپ کی جانب سے ندیوں کے دہانے پر مورچے بنائے ہیں اور بڑی تعداد میں پہاڑی سلسلے میں داخل ہوچکے ہیں۔

04 فروری 2022

۔۔۔ أفغانستان کے دارلحکومت کابل میں طالبان حکومت نے کابل میں مقیم بلوچ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرکے 24 بلوچ مہاجرین کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کیا۔ ۔گھروں پرچھاپے کے دوران خواتین اور بچوں کو تکلیف پہنچائی گئی اور یہاں سے نکل جانے کی دھمکی بھی دی گئی ۔

۔۔۔۔ کیچ کے علاقے بالگترمیں پاکستانی فوج نے گذشتہ رات تجابان سے گرفتار نوجوان الطاف جاڑا ولد ملا جاڑا کو حراست میں لینے کے بعد آج بالگتر میں لوپ کے مقام پر بلوچ سرمچاروں کے ساتھ جھڑپ کے بعد گولی مار کر قتل کردیا۔ قتل کے بعد آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں جبری لاپتہ نوجوان کو بلوچ سرمچار ظاہر کیا ہے۔

۔۔۔متحدہ عرب امارت کے حکام نے خضدار کے رہائشی عبدالحفیظ زہری کو پاکستان کے حوالے کردیا۔حفیظ زہری کی پاکستان منتقلی کے دستاویز انکے لواحقین نے متحدہ عرب امارات کے امیگریشن سے لیٹر کی صورت میں حاصل کرلی ہے امیگریشن دستاویز کے مطابق عبدالحفیظ ولد حاجی رمضان زہری سکنہ خضدار کو 2 فروری کو دبئی ائرپورٹ سے کراچی کے ائرپورٹ پر لایا گیا ہے۔

05 فروری 2022

۔۔۔ نوشکی کلی جمالدینی سے پاکستانی فوج نے دو نوجوان عاصم اور وحید کو حراست میں لےکرجبری بعد لاپتہ کردیا۔

۔۔۔۔ سبی سے پاکستانی فوج تین افراد حیات ولد زنگی،اتور گورگیج، ہاشم ڈومکی کو حراست میں لےکرنامعلوم مقام پر جبری لاپتہ کردیااور دوران حراست ہاشم ڈومکی کو قتل کرکےلاش مچھ میں پھینک دی۔

۔۔۔ پنجگور میں واقع پاکستان فوج (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر پر فدائی حملے میں جمال بلوچ عرف چاچا ولد رحمت سکنہ تربت، حامد رحیم عرف زبیر ولد رحیم بخش سکنہ چتکان پنجگور، سمی سمیر عرف شعیب ولد استاد الٰہی بخش سکنہ گرمکان پنجگور، الیاس عرف قادر ولد اسلم سکنہ گرمکان پنجگور، اسد واھگ عرف سبزو ولد صادق سکنہ کیلکور، ناصرامام عرف حمل ولد امام سکنہ پروم، ضمیربلوچ عرف فراز ولد محمدحسن سکنہ ڈنڈار کولواہ شہید ہوگئے۔

۔۔۔ ڈیرہ مراد جمالی سے پاکستانی فوج نے محمد خان ولد نبی بخش بگٹی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ سے پاکستانی فوج نے معراج ولد عصا سکنہ کوہ بن پنجگور کو حراست میں لے کرجبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فوج نے سماجی کارکن ندیم حسرت اور مصطفیٰ کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔دونوں نوجوان احساس ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکار ہیں۔

06 فروری 2022  

۔۔۔ پنجگور کے علاقے چتکان میں پاکستانی فوج ندیم ابدال نامی ذہنی مریض کو قتل کردیا۔

۔۔۔کوئٹہ کے علاقے مینگل اسٹریٹ میں پاکستانی فوج نے حاجی نثار احمد سرپرہ کے گھر پر چھاپہ مار کر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اورحاجی نثاراحمد سرپرہ کے تین بیٹے فرہاد سرپرہ،ثاقب زیب سرپرہ، ہارون ولید کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

07 فروری 2022

۔۔۔پنجگورکے علاقے عیسے پاکستانی فوج فوج نے چھاپہ مارکر کاروباری شخصیت و سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ ملک میران اور وشبود سےبالاچ، عقیل اور شبیر کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے کوہاڑ میں پاکستانی فوج کے ڈیتھ سکواڈ نے فائرنگ کرکے چاکر ولد داد محمد کو قتل کردیا۔

۔۔۔ پنجگور کے علاقے وشبود سے پاکستانی فوج نے دو سگے بھائی اکرم اور احمد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

08 فروری 2022

۔۔۔ کیچ کے مرکزی شہر تربت سے پاکستانی فوج نے نذیر رحمت، پنجگور سے رجب ولد حاجی دل مراد،یحیٰ رئیس  ولد حاجی مقبول احمد اور باسط۔ ولد حاجی حسن، نوشکی سے عبدالغفار، محمداسلم، وحید، سمیع، فرید اورعاصم اور خضدار سے قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں زیر تعلیم ایم فل فائنل ائیر کے طالب حفیظ بلوچ کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ کیچ کے مرکزی شہرتربت سے متصل گوکدان میں پاکستانی فوج نے ایک چھاپے کے دوران تین افراد نعیم، نوروز اوررازق کو حراست میں لے جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے تین مزدور جمال خان بلخانی، محمد نواز بلخانی اور فاروق خان کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔مذکورہ افراد رادا شام کوہ سلیمان کے رہائشی ہیں جو لاہور میں مزدوری کررہے تھے۔

08 فروری 2022

۔۔۔ کیچ کے علاقے کولواہ زیک سے پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے انعام ولد مزار،سلیم ولد نیک محمد، فدا ولد نذیر اور کولواہ کے علاقے سنڈم سے شعیب ولد عید محمد، برکت ولد عبداللہ، اکیل ولد رسول بخش اور شیر جان ولد سال محمد سکنہ ھیکان کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

09 فروری 2022

۔۔۔ کیچ کے علاقے کولواہ کے گاؤں بند ملک سے پاکستانی فوج نے مول جان ولد دربیش، کریمداد ولد محمد عمر، یاسین ولد میا لال بخش اور اس کے بھائی، صمد کو اس کے بیٹے، تین سگے بھائی پٹھان، امان اور شیرجان ولد کہدہ اللہ بخش کولواہ کے علاقے ھور گیشکور سے صمد ولد سخی داد کو اس کے بیٹے کے ساتھ حراست میں جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ سوئی کے مختلف علاقوں ماوند، ڈونگان، گل ملی، گمبولی، گژیجہ وڈھ،سمچ، بی جی کور، کُوٹ منڈائی، ڈاڈا کور، کوریاک میں پاکستانی فوج کا فضائی و زمینی آپریشن جاری ہے۔

10 فروری 2022

۔۔۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار سے پاکستانی فوج نے چارگل ولد نہال شاہیجہ مری سکنہ کوہلو حراست میں لے جبری لاپتہ کردیا۔

11 فروری 2022

۔۔۔پنجگور سے پاکستانی فوج نے نوجوان فنکار اور سماجی کارکن مسرور عمرسکنہ گرمکان کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ خاران، نوشکی اور قلات کے درمیانی پہاڑی سلسلے شور میں پاکستان فوج نے آپریشن کا آغاز کردیا۔زمینی فوج کے گن شپ اور ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے ۔

۔۔۔ قلات کے علاقے منگچر میں پاکستانی فوج مختلف آبادیوں میں آپریشن کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے کر جبری کردیا،ان میں خلق مجید شہید سے جبری لاپتہ وطن ٹیچر ایسوسی ایشن قلات کے ضلعی صدر ماسٹر کفایت اللہ لانگو کی شناخت ہوسکی۔

۔۔۔ سبی کے علاقے لہڑی سے پاکستانی فوج نے شاندار ڈومکی ولد دلاور ڈومکی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔گھر پر چھاپہ کے دوران فوج نے گھر کے قیمتی سامان بھی لوٹ لیے۔

12 فروری 2022 

۔۔۔ نوشکے کے علاقے کلی جمالدینی سے پاکستانی فوج نے صادق ولد عزیز سرپرہ کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔مراد جمالی سے پاکستانی فوج نے بختیار ولد حمزہ، صاحب ولد حمزہ ڈومکی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔پسنی میں فوج کے ساتھ جھڑپ میں سرمچار ہدایت اللہ عرف بالاچ شہید ہوگئے۔

13 فروری 2022  

۔۔۔ آواران کے علاقے تیر تج میں پاکستانی فوج نے دو سگے بھائیوں محمد علی ولد دینار اور واحد ولد دینار کو ان کے گھر سے حراست میں لینے کے بعد کیمپ منتقل کردیا اور بہیمانہ تشدد سے محمد علی ولد دینار کو قتل کردیا اور چھوٹے بھائی واحد ولد دینار کو شدید زخمی حالت میں گاؤں میں لاکر پھینک دیا۔ تشدد سے شہید محمد علی کی لاش کو لواحقین کی تحویل میں دینے کی بجائے فوج ٹریکٹر کے ذریعے گڑھا کھود کر ڈمپ کردیا۔

۔۔ کیچ کے علاقے تمپ دازن سے پاکستانی فوج نے آدھی رات کو چھاپے مارکر بلال ولد سید کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ آواران کے جھاؤ سے پاکستانی فوج نے دو افراد گمی ولد واجو اور بشیراحمد ولد دین محمد سکنہ سورگر جھاؤ کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔(نوٹ:جنہیں دوسرے روز فوج نے رہا کردیا یہ جبری لاپتہ افراد کی کل تعداد میں شامل نہیں ہیں۔)

۔۔۔خضدارکے علاقے گریشہ کے یونین کونسل کودگ سے کل رات پاکستانی فوج نے کاروباری شخصیت نورمحمد کے گھر پر چھاپہ مار کر ان کے بیٹے نذیر احمد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔چھاپے کے دوران فوج نے گھر کی خواتین کی طرف سے مزاحمت پر ان پر تشدد کیا۔

۔۔۔ سندھ کے مرکزی شہر کراچی کے علاقے ملیر سے پاکستانی فوج سے منسلک خفیہ ادارے آئی ایس آئی محمد نور ولد حاجی نور بخش سکنہ الندور زامران کیچ کو حراست میں لینے کے بعد جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ کوئٹہ کے علاقے فیض آباد میں پاکستانی فوج نے حاجی نور اللہ سرپرہ کے گھر پر چھاپے لگاکر ان کے بیٹے دسویں جماعت کے طالب علم سعود سرپرہ اور گیارہویں جماعت کے طالب علم سدیس ولد حاجی نثار سرپرہ کو حراست میں لیکر لاپتہ کر دیا۔

۔۔۔ پنجگور کے علاقے وشبود سے 20 اگست 2021 کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ مطیع اللہ والد ماسٹر عبدالرزاق بازیاب ہوگئے۔

14 فروری 2022 

۔۔۔نوشکی علاقے قاضی آباد سے پاکستانی فوج نے کریم بلوچ ولد قادر بخش سکنہ مل نوشکی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے شاپک ڈانڈل سے سی ٹی ڈی نے نائب حاصل ولد روزی کے گھر پر چھاپہ مارکر اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قیمتی سامان لوٹ لیے ۔

۔۔۔آواران کے علاقے جھاؤ کوہڑو سے پاکستانی فوج نے راشد ولد لال محمد کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔ واضح رہے کہ راشد اس سے قبل متعدد بار پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ ہوچکے ہیں ۔(نوٹ:اسے دوسرے دن فوج نے رہا کردیا یہ جبری لاپتہ افراد کی کل تعداد میں شامل نہیں ہیں۔)

۔۔۔ کیچ کے علاقے ہوشاپ سے سی ٹی ڈی نے آزاد ولد جمعہ کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا،چھاپے کے دوران سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خواتین پر تشدد کی ،گھر سے موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیے۔

15 فروری 2022 

۔۔۔ سندھ کے علاقے حیدرآباد سہیل بلوچ نامی نوجوان کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا،سیہل بلوچ کا بنیادی تعلق پنجگور سے ہے۔ وہ کچھ دن قبل پنجگور میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد حیدر آباد آئے تھے۔

16 فروری 2022 

۔۔۔بولان و ہرنائی کے علاقے شاہرگ،سنجاول اورسبی کے علاقے سانگان اور گردنواح میں پاکستانی فوج کی بربریت جاری ہے ۔

۔۔۔ کیچ کے پہاڑی سلسلے رودبن، شہاپ اور کلبر میں پاکستانی فوج کی آرپیشن جاری ،دن بھر گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شیلنگ کی ہے۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے مند ہوزی میں آدھی رات کو پاکستانی فوج نے چھاپے لگاکر دو نوجوان یاسر کو ناصر اور واجو ولد مزار کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ آواران کے علاقے جھاؤ کے پہاڑی سلسلے سورگر میں پاکستانی فوج نے ویسع پیمانے پر آپریشن کا آغاز کردیا۔فوج تین اطراف گرُک،پہریچی اور کوہڑو سے سورگر میں داخل ہوچکاہے۔زمینی فوج کو گن شپ اور ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے۔

17 فروری 2022 

۔۔۔ کیچ کے علاقے ناصرآباد میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے ،ناصرآباد سے متصل پہاڑی سلسلے میں بھی فوج داخل ہوچکاہے اور گن شپ ہیلی کاپٹر مسلسل شیلنگ کررہے ہیں۔

18 فروری 2022 

۔۔۔ کیچ کے علاقے مند سے پاکستانی فوج یوٹیوبر اور فنکار وارث وفا سکنہ ہوزی کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ کیچ کے پہاڑی سلسلے کلبر میں پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپ میں نوجوان شاعر سرمچار نورسلام نور سکنہ دشتوک زامران، زبیر اکرم سکنہ ھوت آباد زامران بازار، کمبر بلوچ سکنہ کلاہو، صغیر بلوچ سکنہ بیسیمہ، رسول جان سکنہ سرنکن، حافظ فراز عبدالغنی سکنہ سرنکن شہید ہوگئے ۔

۔۔۔ مشکے کے مغرب شمالی پہاڑی سلسلے اسپیت،جانی، پتندر میں پاکستانی فوج نے آپریشن کا آغاز کردیا ،زمینی فوج کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی کمک حاصل ہے ۔

۔۔۔ آواران کے علاقے جھاؤ کے پہاڑی سلسلے سورگر میں جاری فوجی آپریشن میں مزید شدت لائی گئی ہے۔پاکستان فوج نے اعلان کردیا ہے کہ کوئی بھی شخص مویشی چرانے پہاڑی علاقے کی جانب نہیں جاسکتاہے جبکہ گاؤں سے مغرب کے بعد کوئی شخص نکل نہیں سکتاہے بیماری اور ایمرجنسی کی صورت میں صرف فوج کی اجازت سے آمدورفت ممکن ہوگا۔

19 فروری 2022

۔۔۔ کیچ کے علاقے کولواہ کے گاؤں مراستان میں پاکستانی فوج نے ایک آپریشن کے دوران تین افراد اشرف ولد دین محمد، امجد ولد آدم اور مجید ولد واحد بخش کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ہے جبکہ

کولواہ کے گاؤں جرک فوج نے بکریاں چرانے والے دو کمسن بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنا کر رہا کردیا۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فوج نے ایک گھر پر چھاپہ مارکر نبیل ولد لیاقت کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ کوئٹہ سے علاقے سبزی روڑ نورزئی چوک کے قریب سے کمسن لڑکی کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے۔

20 فروری 2022 

۔۔۔ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے درمیانی علاقے بمبور میں پاکستانی فورسز نے زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ فوجی آپریشن بمبور کے گردنواح اور پہاڑی علاقوں میں کی جارہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کے شیلنگ کی ہے۔

۔۔۔ کیچ کے مرکزی شہر تربت سے ایک انسانی ڈھانچے کی باقیات برآمد ہوئے ہیں جنہیں ٹیچنگ ہسپتال کیچ میں رکھا گیا ہے۔

21 فروری 2022 

۔۔۔ پنجگور کے علاقے پروم گیشتی سے پاکستانی فوج اور فوج کے آلہ کار ڈیتھ سکواڈ نے حمید ولد مرید اور محمد رحیم ولد قادر بخش کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا،گمشدگی کے بعد دونوں افراد کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شائع کر دی ہیں۔

۔۔۔ کوئٹہ کے علاقے گوہرآباد سے پاکستانی فوج نے محمد اکرم مری ولد سیف اللہ کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا ۔

22 فروری 2022 

۔۔۔ کوئٹہ کے علاقے کچلاک جلوگیر کے قریب روڈ کے کنارے ایک خاتون کی نعش ملی ہے ،جسے شناخت کیلئے چیھپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔محرکات معلوم نہ ہوسکے۔

۔۔۔ خضدار کے علاقے نال سے پاکستانی فوج نے علی حیدر ولد ساجو سکنہ کوچہ گریشہ کوحراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

۔۔۔ سی ٹی ڈی بلوچستان نے دعویٰ کیا ہے زیارت ریزیڈنسی حملے میں مطلوب بلوچ تنظیم سے تعلق رکھنے والا در محمد عرف درو سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے تاحال سی ٹی ڈی نے انہیں میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا ہے ۔

23 فروری 2022  

۔۔۔ آواران کے علاقے جھاؤ کے مختلف گاؤں ڈولیجی، چبی، گزی، داروکوچگ، کورک، زیلگ، وادی اور کوٹو سمیت گردونواح میں پاکستانی فوج کی آپریشن جاری ہے ،ان گاؤں کے بیشتر آبادی کو روزانہ کیمپ بلاکر ان پر تشدد کیاجارہا ہے۔

24 فروری 2022

۔۔۔ بارکھان سے پاکستانی فوج نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما

ڈاکٹر محمد جمیل ولد جمعہ خان جلیانی کھیتران کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

25 فروری 2022 

۔۔۔ ہوشاپ کے پہاڑی سلسلے میں بلوچ نیشنلسٹ آرمی کے دس سرمچار کمانڈر ماسٹر آصف عرف مکیش جان ولد محمد رضا سکنہ شاپک ہوشاپ، سراج ظہیر عرف ظہیر صاحب ولد رشید بلوچ سکنہ شاپک ڈانڈل، جنگی خان بلوچ عرف عیسیٰ ولد ماسٹر حصا سکنہ شاپک، کماش ملنگ عرف ماما ولد یعقوب سکنہ شاپک، کمال جان عرف گُلاب ولد محمد سعید سکنہ اومری کہن شاپک، دل جان عرف نزیر ولد میران سکنہ سنگ آباد تجابان، عارف جان عرف میرخان ولد فقیر سکنہ تربت آپسر، منیر جان عرف جمعہ خان ولد در محم سکنہ ھوشاب، شعیب عرف سراج ولد عید محمد، دولت عرف چراگ ولد یوسف سکنہ ھوشاب دمب پاکستانی فوج کے میزائل حملے میں شہید ہوگئے۔ تنظیم نے الزام عائد کیا ہے کہ کیمیکل مواد سے لوڈ میزائل حملے میں ایک بڑے رقبے پر کھجور کے باغات اور دیگر درخت و پودے مکمل جل گئے۔

۔۔۔ کوہلو اور ڈیرہ بگٹی کے درمیانی پہاڑی سلسلے بمبور میں پاکستانی فوج کی آپرشن ،فوج نے درجنوں گھروں کو نذرآتش کردیا جبکہ بمبادی سے سینکڑوں کی تعداد مویشی ہلاک ہوگئے۔

26 فروری 2022 

۔۔۔ بارکھان سے پاکستانی فوج دو سماجی کارکناں "بارکھان نوجوان اتحاد‘‘ کے سربراہ شاہ زین بلوچ اور ایک اور ساتھی نسیم بلوچ کو حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔

27 پروری 2022

۔۔۔ آواران سے تعلق رکھنے والے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پنجاب میں انگلش لٹریچر میں ماسٹر کے طالب علم دلیپ بلوچ کو بارکھان میں بیواٹا چیک پوسٹ سے پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر جبری لاپتہ کردیا۔وہ چھٹیاں گزارنے واپس آرہے تھے ۔

۔۔۔ کیچ کے علاقے بلیدہ میناز سے 13 اگست 2021 کو پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ دوست جان ولد محمد انور کوئٹہ سے بازیاب ہوگئے۔

۔۔۔ آواران کے علاقے جھاؤ میں ایک دن اپنا موبائل کرنے پر پاکستانی فوج نے رفیق ولد درویش سکنہ چبی جھاؤ کو کوہڑو فوجی کیمپ بلا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔گزشتہ سال 25 دسمبر کو رفیق ولد درویش کو اس کی بہن روبینہ بلوچ کے ساتھ پاکستانی فوج نے حراست میں لے کر کوہڑو کیمپ منتقل کیا تھا جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد دوسرے دن رہا کردیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment