بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں شاہ نورانی روڈ ویراب ندی کے قریب اور غریب آباد حب میں دو مختلف حادثات واقعات میں ایک خاتون ہلاک جبکہ 2خواتین سمیت 8افراد زخمی ہو گئے۔
شاہ نورانی جانے والی زائرین کی گاڑی کو حادثہ پیش آنے سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی جبکہ حب کے علاقہ غریب آباد میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم چھریوں کے وار سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں کے واقعات کے زخمیوں کو فوری طور پر حب اسپتال پہنچایا گیا اور فرسٹ ایڈ دینے کے بعد کراچی اسپتال ریفر کر دیئے گئے۔
شاہ نورانی جانے والے زائراین کا تعلق بلدیہ ٹاؤن کراچی کا بتایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی سے شاہ نورانی جانے والی زائرین کی تیز رفتار سوزکی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر ویراب ندی کے مقام پر الٹنے کے نتیجے میں 1خاتون 32سالہ سوئی مائی موقع پرہلاک ہو گیا جبکہ 2خواتین 23سالہ حسینہ مائی،21سالہ سمرین اور 3مرد جن میں 30سالہ محمد عامر،34سالہ ساجد ولد محمد امین اور 22سالہ ساجد سمیت 5افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ میں ہلاک خاتون کی نعش اور زخمیوں کو جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچایا گیا جہاں پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے کراچی اسپتا ل ریفر کردیا گیا جبکہ زائرین کا تعلق کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن سے بتایا جاتا ہے۔
دریں اثنا حب کے علاقہ غریب آباد میں رشتہ کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا۔
چھریوں کے وار کے نتیجے میں 3افراد عبدالباسط،عبدالکریم اور محمد انور زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد دو زخمیوں کو کراچی اسپتال ریفر کردیا گیا۔
اسی طرح کوئٹہ کے علاقے بوسہ منڈی میں پانی کے کنواں سے ایک بچے کو زندہ نکالیا گیا جبکہ ایک 6روزہ پرانی لاش بھی نکال لی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق جمعہ کے روز بوسہ منڈی لنک بادینی روڈ پر واقعہ پانی کے کنواں کے گرنے والے بچے کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیاتاہم اس دوران ایک اور لاش بھی نکال لی گئی۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق یہ لاش 6دن پرانی ہے۔
لاش اور بچے کو مزید کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق مذکورہ پانی کے کنواں کو عوامی مفاد میں بند کردیا جائے گا۔