دالبندین: ساتویں جماعت کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں ایک طالب علم نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی اسکول کے جماعت ہفتم کے طالب علم اویس آحمد ولد صالح محمد سکنہ دالبندین نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی گل کر دی۔

ضروری کارروائی کے بعدطالب علم کی لاش ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ورثاکے حوالے کردی گئی۔

بعد ازاں انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Share This Article
Leave a Comment