ضلع کیچ: بالگتر میں فورسز و مسلح افراد مابین جھڑپیں، جانی نقصانات کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ میں بالگترکے نواحی علاقے کیلکور میں آج بروز بدھ پاکستانی سیکورٹی فورسزاور مسلح بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلا عات ہیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق جھڑپ میں جانی نقصانات کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں تاہم ابھی تک واضع نہیں ہوپارہا ہے کہ اس جھڑپ میں کس کی کتنی جانی نقصان ہوا ہے۔

فورسز حکام کی جانب سے تاحال اس جھڑپ کے حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔اور نہ ہی کسی تنظیم کی طرف سے اس کی ذمہ داری لی گئی۔

واضع رہے کہ اس علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظمیں متحرک و سرگرم ہیں اور فورسزکے ساتھ ان کی جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔

یہ ابتدائی خبر ہے تفصیلات آنے تک شامل کئے جائیں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment