فورسز ہاتھوں لاپتہ طالب علم دلیپ بلوچ رہا ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار طالب علم دلیپ بلوچ رہا ہوگئے۔

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں انگلش میں ماسٹر کے طالبعلم دلیپ بلوچ بہاولپور سے کوئٹہ جاتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے جبری طور پرلاپتہ کیاتھا۔

انہیں بلوچستان کے علاقے بارکھان کے قریب پیواٹا چیک پوسٹ سے لاپتہ کیاگیاتھا۔

جنکی رہائی کیلئے طلبا کی جانب سے ا سلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

گذشتہ روز اسلام آباد میں لاپتہ بلوچ طالب علم حفیظ بلوچ اور دلیپ بلوچ کی رہائی کیلئے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی اور احتجاج بھی کیا گیا جس پر پولیس نے حملہ کرکے متعدد طلبا کو تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔

بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کی سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے سوشل میڈیا پر اپنی آ فیشل پیج پر دلیپ بلوچ کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے لاپتہ بلوچ طالب علم دلیپ بلوچ سکنہ آواران کی بازیابی خوش آئند ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت دیگر لاپتہ بلوچ طلباء کی بازیابی میں بھی اپنا کردار ادا کرے گی۔

Share This Article
Leave a Comment