بلوچستان کے علاقے پشین کے خانوزئی کے مقام پر مسافر کوچ ٹرک سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 3 ہلاک ہوگئے۔
مسافر کوچ لاہور سے کوئٹہ جارہی تھی کہ خانوزئی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے مسافر کوچ میں سوار 3 افراد موقع پر ہلاک جبکہ 22زخمی ہوگئے۔
حادثے میں ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعے کوئٹہ میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔