اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکا طالب علم بواٹہ رکھنی سے لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم اسٹوڈنٹ دلیب بلوچ کو بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ جاتے ہوئے بواٹہ رکھنی کے مقام پر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں لاپتہ افراد کی سرگرم و فعال تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز،لاپتہ افراد لواحقین اور سیاسی و سماجی تنظیمیں جبری گمشدیوں میں پاکستانی فوج و خفیہ اداروں سمیت ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کو ٹہراتی ہیں۔

دلیب بلوچ کے بھائی نے سوشل میڈیا میں اس کی گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے تمام انسان دوست حلقوں اور اداروں سے ان کی بازیابی کی اپیل کی ہے۔

جبکہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں دلیپ بلوچ کی گمشدگی پر کہا ہے کہ بلوچ طلبہ کے لاپتہ ہونیکا نہ رکنے والا سلسلہ تشویشناک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں زیر تعلیم سٹوڈنٹ دلیب بلوچ کو کوئٹہ جاتے ہوئے بواٹہ رکھنی کے مقام پر جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دلیب بلوچ جامعہ اسلامیہ بہاولپور میں ایم اے کے انرولڈ طالب علم ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں گزشتہ کئی دہائیوں سے لوگوں کو لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں رواں ماہ سے غیر معمولی تیزی آئی ہے جس میں حفیظ بلوچ سمیت گزشتہ دنوں بارکھان سے مزید تین نوجوانوں کو لاپتہ کیا گیا تھا۔ ایسے میں بجائے پہلے لاپتہ کئے گئے طلبہ و نوجوانوں کو منظر عام پر لانے اور عوام میں سرائیت کی ہوئی بے چینی کو دور کرنے کے مزید دلیب بلوچ کی اغوانما گرفتاری بہت ہی افسوس ناک ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان طالب علم دلیب بلوچ کی گمشدگی کو لاقونیت اور ناروا عمل سمجھتے ہوئے تمام انسان دوست اور امن پسند لوگوں سے دلیب بلوچ کی رہائی کیلئے ہم آواز ہونے کی اپیل کرتی ہے اور تمام ملکی اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ طالب علم دلیب بلوچ کی رہائی کو ممکن بنایا جائے اور ان کے والدین و اقارب کو اس ذہنی کوفت سے نجات دلایا جائے۔

ترجمان کے مطابق ان اغوا نما گرفتاریوں اور لاپتہ کرنے کے تسلسل نے طلبہ میں شدید احساس عدم تحفظ و اضطراب کا ماحول پیدا کر رکھاہے جس سے تعلیمی اور تعمیری سرگرمیاں مانند پڑچکی ہیں۔طلبہ کو بجائے قوم و ملک کا نام روشن کرنے کے اپنی جان کے لالے پڑئے ہوئے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment