نصیر آباد، کوئٹہ اور نوکنڈی میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے نصیر آبادمیں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افرادقتل کردیئے گئے جبکہ کوئٹہ اور نوکنڈی میں کرنٹ لگنے اور ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

نصیر آباد کے علاقے منجوشوری کے گاؤں غیبی خان میں غیرت کے نام پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک عورت سمیت دو افراد قتل کردیئے گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعہ کے بعد انہوں نے کارروائی کرکے قاتل کورنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔

دوسرے واقعہ میں بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے مزدور ہلاک ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق امداد چوک کے قریب کام کے دوران ایک مزدور بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال کوئٹہ میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے۔

ا س سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

اسی طرح نوکنڈی کے قریب آرسی ڈی شاہراہ پرپک اپ گاڈی الٹنے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق نوکنڈی کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پرپک اپ گاڈی الٹنے کے باعث ایک مسافرہلاک ہوگیجبکہ متعدد افرادزخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے آرایچ کیواہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا۔

Share This Article
Leave a Comment