کوئٹہ و ژوب میں خاتون سمیت 2افرادقتل، ایک شخص کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read


بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ اور ژوب میں خاتون سمیت 2قتل جبکہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔

کو ئٹہ کے نواحی علا قے سریاب مل صدام پھاٹک کے قریب مسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے خا تون کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز کو ئٹہ کے علا قے سریا ب مل صدام پھاٹک کے قریب مسلح شخص نے فا ئرنگ کر کے خا تون کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔

مقتولہ کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

پو لیس کے مطابق خا تون کو غیرت کے نا م پر قتل کردیا گیا ہے اور قاتل کی شناخت خا تون کے ماموں جہانگیر کے نا م سے ہو ئی ہے جسے گرفتار کر نے کے لئے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

دریں اثنا ضلع ژوب میں چھری سے وارکرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ژوب میں نیو آبادی کے قریب لڑائی کے دوران چھری سے نوجوان موسیٰ کلیم ہلاک ہوگیا۔

لاش کو ضابطہ کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

دوسری طرف کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹاؤن میں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خا تمہ کر لیا ہے۔

ریسیکیو ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے ہزارہ ٹا ؤن میں عرفان نا می شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی ہے جن کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پو لیس نے واقعہ کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment