بلوچستان کے علاقے بارکھان سے پاکستانی فورسزنے 2 سماجی کارکنان کو رات گئے اٹھا کرجبری طور پر لاپتہ کردیا ہے جن میں مقامی سماجی تنظیم کا سربراہ شامل بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بارکھان نوجوان اتحاد کے سربراہ شاہ زین بلوچ اور ایک ساتھی نسیم بلوچ کو بارکھان سے لاپتہ کردیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق بارکھان کے نان لوکل کے مسئلے پر شاہ زین نے بارکھان کو یکجا کرکے ان کو قومی مسائل پر اتحاد کی طرف راغب کیا۔ حال ہی میں شاہ زین بارکھان نوجوان اتحاد کے پلیٹ فورم سے بلوچ ثقافتی دن منانے کے مصروفیات میں مشغول تھا۔
یاد رہے اس سے پہلے بارکھان میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور ایم فل کی سند لینے والے ڈاکٹر جمیل بلوچ کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیاہے۔