کٹھ پتلی محکمہ داخلہ بلوچستان کے حکم کے مطابق کرونا وباء کو کنٹرول کرنے کیلئے بلوچستان بھر میں لاک ڈاون کا اعلان کردیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق تمام افراد اپنے گھروں پر رہیں گے۔ پاکستان آرمی کے بلوچستان میں تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ لاک ڈاون اور تمام نقل و حرکت پر پابندی 24 مارچ سہ پہر 12 بجے سے 7 اپریل سہ پہر 12 بجے تک ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستانی فوج کی اس تعیناتی کے اعلان سے پہلے ہی لاکھوں کی تعداد میں پاکستان فوج مقبوضہ بلوچستان میں موجود ہے جو روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کے ساتھ لوگوں کو اغوا کر رہی ہے۔
تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے تاہم ضروری سروس کے حامل افراد اس پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ بلوچستان حکومت نے آج منگل دن بارہ بجے سے سات اپریل تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
محکمہ داخلہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ہر قسم کی غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے پر پابندی عائد ہوگی جبکہ صرف اور صرف ضرورت کا سامان فروخت کرنے دوکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔