کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت شہر کوئٹہ میں آج بروز جمعہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے تین اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ بھوسہ منڈی چوک بسم اللہ ہوٹل کے سامنے پیش آیا ہے۔

فائرنگ کی زد میں آنے والے اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل علی اصغر، اے ایس آئی رحمت اللہ اور ڈرائیور قربان علی کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

تاہم واقعہ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment