بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں آج بروز جمعرات کو آسانک کے مقام پر قائم پاکستانی سیکورٹی فورسز کی چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا ہے۔
حملے میں سیکورٹی فورسز کو جانی نقصان کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
تاہم آزاد ذرائع سے اس حملے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
کہا جاتا ہے کہ مذکورہ علاقے میں آزادی پسند مسلح تنظمیں متحرک ہیں لیکن اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
اس حملے کے حوالے سے ابھی تک فورسز حکام کی جانب سے بھی کوئی موقف سامنے نہیں آیاہے۔