کوئٹہ اور ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ و روڈ حادثے میں خاتون سماجی ورکر سمیت 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

کوئٹہ اور ڈیرہ اللہ یار میں فائرنگ او روڈ حادثے میں خاتون سماجی ورکر سمیت 2افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے علا قے لیاقت بازار بلدیہ پلازہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کارروائی کے بعد لاش ورثاکے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

دریں اثنا ڈیرہ اللہ یار کی خاتون سماجی ورکر اور درخشاں ویلفیئر کی چیف ایگزیکٹو مہتاب لاشاری روڈ حادثے میں ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

بدھ کو ڈھاڈر کے مقام پر د و گاڑیوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں مہتاب لاشاری موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا۔

واضح رہے کہ ڈیرہ اللہ یار میں انکی میزبانی میں شمولیتی جلسہ عام کا انعقاد ہونا تھا۔جس میں پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی کی قیادت میں وہ باضابطہ طور پر پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہی تھی تاہم جلسہ عام سے ایک روز قبل ہی وہ روڈ حادثے میں شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئیں۔

Share This Article
Leave a Comment