بلوچستان کے ضلع پنجگور کے تحصیل پروم کے علاقے گیشتی سے گذشتہ روزپاکستانی فورسزاور مقامی ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے 2نوجوانوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئیں۔
علاقی ذرائع کے مطابق دونوں نوجوانوں کو پاکستانی فورسز اور ڈیتھ اسکواڈ کے ارکان اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔
جبری گمشدگی کے شکار دونوں نوجوانوں کی شناخت حمید ولد مُرید اور محمد رحیم ولد قادر بخش کے ناموں سے ہوئی ہے۔
اغواکاروں نے دونوں افراد کی تصویر کو سوشل میڈیا پر شائع کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو اس وقت اغواء کیا گیا جب وہ باغات میں کام کر رہے تھے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔