بی ا یس او کے سابق چیئرمین اوربی این ایم رہنما رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں میانی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ جب بھی اپنی آزادی کو خطرہ محسوس کرتے ہیں تو دشمن کی طاقت کا خیال کیے بغیر اس کا مقابلہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میری اور میانی کی لڑائیاں بالترتیب قلات اور سندھ کے دفاع کے لیے 13 نومبر 1839 اور 17 فروری 1843 کو لڑی گئیں جو بلوچ حب الوطنی کی قابل رشک مثالیں ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔