ضلع خضدار : وڈھ میں فائرنگ سے تاجر ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل وڈھ کے علاقے وہیر سے تعلق رکھنے والا تاجر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہیر میں قومی شاہراہ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے وڈھ سٹی کے تاجرمحمدفیاض ہلاک ہوگئے جسے شہداءچیک پوسٹ کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتول صبح گھر سے وڈھ بازاراپنے دوکان پرجارہے تھے۔

مقامی پولیس انتظامیہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article