بی ایل اے نے بولان اور تربت میں فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے بولان اور تربت میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کو نشانہ بنایا جن میں دشمن فوج کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بیان میں کہا گیاکہ گذشتہ روز بولان کے علاقے مچھ میں شور کنڈ کے مقام پر بی ایل اے کے گھات لگائے سرمچاروں نے دشمن فوج کے گاڑیوں کے قافلے میں شامل ایک گاڑی کو بم حملے کے بعد مختلف ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو اہلکار ہلاک اور گاڑی تباہ ہوگئی جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے مزید دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ایک اور حملے میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت کے علاقے ناصر آباد میں کیمپ کے حفاظتی چوکی کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کے دو اہلکار زخمی ہوگئے اور چوکی کو نقصان پہنچا۔

ان حملوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے، قابض فوج کے انخلاء تک ہمارے حملے شدت کیساتھ جاری رہیں گے۔

Share This Article
Leave a Comment