پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے جاری بیان میں بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں 6مسلح افراد کو ایک کارروائی میں مارنے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بیان کے مطابق بلوچستان میں بلیدہ کے قریب انجیرکا رینج کے علاقے میں مسلح افراد کی ٹھکانے میں موجودگی کی اطلاع کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرنے کے لیے کارروائی کی۔ جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6مسلح افراد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا فورسز جوانوں نے جب علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تومسلح افرادنے اپنے کیمپ سے فرار ہونے کی کوشش کی اور سیکیورٹی فورسز پر فائر کھول دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 مسلح افراد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرنے دعویٰ کیا کہ مذکورہ کارراوئی میں مارنے جانے والے افرادضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز پر حالیہ فائرنگ اور حملوں میں ملوث تھے۔
علاقائی ذرائع سے پاکستانی فوج کے مذکورہ کاروائی کی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی اورنہ ہی آزادی پسند مسلح تنظیموں کا موقف سامنے آیاہے۔
واضع رہے کہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسزکی جانب سے اس طرح کی کارروائیوں کے دعوؤں میں پہلے سے لاپتہ ہونے والے افراد کی جعلی مقابلوں میں ہلاکتیں سامنے آتی رہی ہیں۔