بولان: سانحہ اعوان گوٹھ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف بلوچستان سندھ شاہراہ بلاک

0
271

بلوچستان کے ضلع کچھی میں سانحہ اعوان گوٹھ کیخلاف مظاہرین نے ضلع کچھی بولان ویئر ڈھاڈر کے مقام پر احتجاجاََروڈ بند کردیا۔جس کی وجہ سے کوئٹہ سے سندھ جانے والی شاہراہ ٹریفک کیلئے بند ہوگئی۔دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے ڈھاڈر کے مقام پر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔

مظاہرین نے غیر معینہ مدت کے لیے سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند کرکے اعوان برداری و علاقہ ضلع بھر سے تعلق رکھنے والے افراد نے سندھ بلوچستان نیشنل ہائی وے پر دھرنادیدیا۔

مظاہرین نے سانحہ اعوان گوٹھ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ جب تک سانحہ اعوان گوٹھ کے قاتلوں کو گرفتاری نہیں کیا جاتا تب تک نیشنل ہائی وے بند رہے گی۔

واضع رہے کہ ضلع کچھی میں 12 نومبر کو فائرنگ کرکے اعوان برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here