ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے پہاڑی سلسلے سورگر فورسز میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے
ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق آج اعلی الصبح پاکستانی سیکورٹی فورسز کا ایک بڑاقافلہ جو چالیس سے زاہد فوجی گاڑیوں مشتمل تھا فضائی کمک کے ساتھ خضدار براستہ گروک پہاریچی سے سورگر پہاڑی سلسلوں میں داخل ھوا ہے۔
جھاؤ کوہڑوکے آرمی کیمپ سے سیکورٹی فورسز سینکڑوں کی تعداد میں ندی ملاہء گزی گجرو اور تاسی ھوڑ تک پہچ چکے ہیں۔
یادرہے گزشتہ کہی سالوں سے سورگر میں متواتر فوجی جارحیت جاری ہے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں کو فورسز نے جبری نقل مکانی کروائی ہے،اس دفعہ فورسز کی تعداد گزشتہ آپریشنوں کی نسبت سے کافی زیادہ بتائی جا ری ہے۔ گن ہیلی کاپٹروں کی پروازیں سورگر کے پہاڑی سلسلوں میں جاری ہے۔