پنجگور کا رہائشی حیدر آباد سندھ سے فورسز ہاتھوں جبری طورپرلاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے تعلق رکھنے والا نوجوان سندھ کے علاقے حیدرآباد سے جبری لاپتہ کردیا گیا۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق سندھ حیدرآباد سے فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے سہیل بلوچ نامی نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد اپنے ہمراہ لے گئے، سہیل بلوچ سندھ کے علاقے حیدرآباد کا رہائشی ہیں جبکہ انکا بنیادی تعلق پنجگور سے ہے۔

سہیل بلوچ کے لواحقین نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ یکم فروری کو خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے مقامی پولیس کے ہمراہ ہمارے گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے سہیل بلوچ کو اپنے ہمراہ لے گئے لواحقین نے بتایا کہ سہیل بلوچ کچھ دن قبل پنجگور میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے کے بعد حیدر آباد آئے تھے جبکہ سہیل بلوچ کے لواحقین گذشتہ 45 سالوں سے سندھ میں مقیم ہیں۔

سہیل بلوچ کے لواحقین نے انسانی حقوق کے اداروں سمیت سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ سہیل بلوچ کو منظر عام پر لاکر انہیں انصاف فراہم کرے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment