بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب کسٹم کے قریب روڈ حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز سریاب کسٹم کے قریب سڑک حادثے میں اختر ولد فیض اللہ سکنہ مسلم باغ قلعہ سیف اللہ ہلاک ہوگیا جس کی لاش فوری طور پر ہسپتال منتقل کردی گئی۔
ہسپتال میں لاش کوضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیاہے۔
اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جارہی ہے۔