کوئٹہ میں فائرنگ اورروڈ حادثے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں فائرنگ اورروڈحادثے کے دو مختلف واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے زہری ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امام علی نامی شخص کو قتل کردیا اورفرار ہوگئے۔

مقتول کی نعش کو بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔

دوسری واقعے میں کوئٹہ میں ٹریفک حادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اتوار کی شب کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر ایئر پورٹ چوک کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

مزید کارروائی جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment