بلوچستان کے ضلع گوادرکے ساحلی شہر پسنی میں شادی کور کے مقام پر ایک مسلح جھڑپ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے جانی نقصانات کی اطلاعا ت ہیں۔
ذرائع نے سنگر نیوز کو بتایا کہ جھڑپ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ اورایک آزادی پسندبلوچ مسلح تنظیم کے مابین ہوا ہے جس سے دونوں طرف سے جانی نقصانات ہوئے ہیں۔
اس حملے میں جانبحق ہونے والے ایک شخص کی شناخت ہدایت اللہ عرف بالاچ کے نام سے ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا جارہا ہے مذکورہ شخص کا تعلق آزادی پسند مسلح تنظیم سے ہے۔
ذرائع دعویٰ کررہے ہیں کہ اس حملے میں فورسز کو بھی جانی نقصان کا سامنا رہا ہے۔ تاہم اس حوالے سے مسلح تنظیموں کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حکام کا موقف اس حوالے سے سامنے آیا ہے۔