بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے 7افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
گذشتہ شب سیکورٹی فورسزاور خفیہ اداروں نے سبی کے علاقے لہڑی کے قریب چھاپا مار کرشاندار ڈومکی ولد دلاور ڈومکی نامی ایک شخص کوحراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کردیا۔
جبکہ چھاپے کے دوران فورسز گھر میں جو موجود قیمتی ساز و سامان بھی لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔
اسی طرح ڈیرہ مراد جمالی کے نزدیک ربی سے سیکورٹی فورسز اور خفیہ اداروں نے 3 افراد کوحراست میں لیکرجبری طور پر لاپتہ کیا ہے۔
جن میں 2 کی شناخت بختیار والد حمزہ، صاحب والد حمزہ کے نام سے ہوگئی جبکہ تیسرے کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔
دریں اثنا 6فروری کو سیکورٹی فورسز و خفیہ اداروں نے ڈھاڈر سے دو افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیا ہے جن کی شناخت محمد حسین اور عبدالحمید کے ناموں سے ہوگئی۔
لاپتہ محمد حسین اور عبدالحمید خاندانی کی ذرائع کے مطابق اسی خاندان سے تعلق رکھنے والے عبدالستار ولد زہروخان کو ایک سال قبل فورسز نے لاہتہ کیا تھا جسے میڈیا پر رپورٹ نہیں کیا گیا۔