وندر: کشتی سے گر کر لاپتہ ہونیوالے ماہی گیر کی لاش برآمد

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندرسے گزشتہ روز اپنے دوسرے ساتھیوں کے ساتھ گہرے سمندر میں مچھلی کے شکار کیلئے جانے والا منور علی ولد غلام محمد کھدائی ساکن ٹھٹھہ سندھ چند روز قبل کشتی سے رات کے وقت سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا تھا جس کی نعش جمعرات کے دن ساحلی علاقے لسی کنڈ کے قریب ساحل سمندر پر برآمد ہوئی۔

جس کی اطلاع مقامی ماہی گیروں نے مقامی پولیس اور محکمہ فشریز ڈام بندر کے عملے کو دی۔

جس پر محکمہ فشریز نے مقامی ماہی گیروں کی مدد سے ڈوبنے والے ماہی گیر کی نعش کو ڈام بندر میں پہنچانے کے بعد اس کے ورثا کو نعش کے ملنے کی اطلاع دی۔

جنہوں نے وندر کے سرکاری ہسپتال میں پہنچ کر نعش کو منور علی کے نام سے شناخت کرلیا۔

وندر پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے سپرد کردیا۔

Share This Article
Leave a Comment