کوئٹہ میں 2 ماہ دوران گیس لیکج دھماکوں سے 17افرادہلاک ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو مہینے کے دوران گیس لیکج کے باعث دھماکوں کے نتیجے میں 17افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ91 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکوں میں موسم سرما کے دوران اضافہ ہونے لگاہے۔شہر میں گیس لیکج دھماکوں میں رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران 91 افراد جھلس کر زخمی جبکہ 17 افراد جان سے گئے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کے کم پریشر کا مسئلہ بھی شروع ہو جاتا ہے۔

رواں سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران سے اب تک گھروں میں گیس لیکج اور سلنڈر دھماکوں میں خواتین، بچوں اور مرد سمیت 91 افراد جھلس کر زخمی جبکہ 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

Share This Article
Leave a Comment