ضلع کیچ میں فوجی آپریشن،3 افراد ہلاک، خاران سے لیویز اہلکار اغوا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سامی میں پاکستانی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران 3 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک بلوچ مسلح گروپ سے بتایا گیا ہے۔

تاہم اس واقعے کے حوالے سے مذکورہ تنظیم کی جانب سے تاحال کوئی بیان یا تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب خاران میں ڈپٹی کمشنر آفس کی گاڑیاں اور لیویز اہلکار نامعلوم افراد کے قبضے میں لے لئے۔

ضلع خاران میں سرکاری ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر آفس کی دو سرکاری گاڑیاں اور ایک لیویز اہلکار کو اپنے ساتھ لے جانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

اس واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور ذمہ داری کے دعوے تاحال سامنے نہیں آئے۔

Share This Article