زامران، سبی اور مچھ میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، بی ایل اے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے زامران میں زامری کور کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر تعینات ایک دشمن اہلکار کو اسنائپر حملے میں نشانہ بنایا جو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

دریں اثناء بی ایل اے کے سرمچاروں نے سبی اور ناڑی گاج کے درمیانی علاقے میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا۔

ایک اور حملے میں گذشتہ روز بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے مچھ شہر میں ایف سی کیمپ پر 82 ایم ایم کے گولے داغے جو کامیابی سے اپنے ہدف پر لگے، جس سے دشمن کو جانی اور مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔

Share This Article
Leave a Comment