بلوچستان کے ضلع پنجگور میں پاکستانی فورسز نے مزید 3افراد کو حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کردیاہے۔
جن کی شناخت عقیل خلیل،بالاچ ولدماسٹر عبدالطیف اورشبیرولدحاجی عبدالکریم کے ناموں سے ہوگئی۔
علاقائی ذرائع کے مطابق فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گذشتہ شب رات گئے ان افراد کے گھروں پر چھاپے مارکر انہیں حراست میں لیکر جبری طور پر لاپتہ کیاہے۔
علاقائی ذرائع بتاتے ہیں کہ لاپتہ کئے گئے تینوں افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ شبیر کو اس سے قبل بھی فورسز نے گھر پر چھاپہ مارکر لاپتہ کیا تھا۔