کوئٹہ: کوئلہ کان میں دھماکا 2 کانکن ہلاک، 4 زندہ نکال لئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے سراغڑگی میں کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے دھماکے کے نتیجے میں 2 کان کنہلاک ہو گئے جبکہ 4 کو زندہ نکال لیا گیا۔

چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی کا کہنا ہے کہ 2 کان کن ابھی تک کان کے اندر پھنسے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

عبدالغنی کا کہنا ہے کہ کان میں دھماکے سے 2 کان کن ہلاک ہوئے جبکہ 4 کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ بلوچستان کے کوئلہ کانوں میں مالکان کی عدم توجہی کی وجہ سے حادثات آئے روز ہوتے رہتے ہیں جن میں درجنوں کان کن ہلاک ہوتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment