پاکستانی فوج کے ترجمان آئی ایس پی آرنے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کے کلیئر نس آپریشن میں 3بلوچ کمانڈر ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں حالیہ حملوں کے بعد سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بناء پر کیچ کے علا قے بالگتر میں کلیئر نس آپریشن کے دوران حملہ آوروں کے ایک ٹھکا نے کا گھیراؤ کیا جہاں مشتبہ افرادنے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کرد ی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ٹھکا نے میں چھپے 3 کمانڈر سمیر عرف بہار،الطاف عرف لالیک اور پھلین بلوچ ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ ہلاک ہو نے والے ہو شاب، پنجگور میں سیکورٹی فورسز پر حملوں سمیت بلو چستان بھر میں کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹھکا نے سے بڑی تعداد اسلحہ اور ایمو نیشن بر آمد کر لیا گیاہے۔
واضع رہے کہ ماضی میں بھی جب جب فورسز پر بلوچ آزادی پسند جنگجوؤں کی جانب سے سخت ضربیں لگیں تو انہوں نے اپنی فوج مورال بلند رکھنے اورفوج کو عوام کے سامنے شرمندگی سے بچانے کیلئے جبری گمشدگی شکارلوگوں کو اذیت خانوں سے نکلا کر انہیں جعلی مقابلوں میں شہید کرکے بلوچ عسکریت پسند ظاہر کرتا رہا ہے۔
حالیہ پنجگور اور نوشکی میں فورسز کے ہیڈ کوارٹرز پر حملوں اور سینکڑوں کی تعداد میں اہلکاروں کی ہلاکت کے بعدفوجی حکام بوکھلاہٹ کاشکار ہے۔جس کی وضع مثال پنجگورہے جہاں فورسز نے گذشتہ روز7افراد کو حراست میں لیکر دو کو گولی مارکر قتل کردیا تھا۔