بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے مند میں پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ
ہفتہ کے روز دوپہر تین بجے ضلع کیچ کے علاقے مند اپسار چوکی میں موجود ایک اہلکار کو اسنائپر رائفل سے نشانہ بنا کر ہلاک کیا۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ہفتہ ہی کی شام شند اور ردیگ کے درمیان پاکستانی فوج و ایف ڈبلیواو کی ٹیم کو اس وقت راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جو سرحد پر باڑ لگانے میں مصروف تھے۔ اس حملے میں قابض فورسز کے دو اہلکار ہلاک اور کئی زخمی ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔