بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد برآمدی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والا شخص کا تعلق تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور وہ تخریب کاری کی نیت سے گوادر میں داخل ہورہا تھا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے گرفتار شخص سے 1878 کلو دھماکہ خیز مواد بارود، 66 انچ پرائما کورڈ اور 03.1 ڈینوٹر برآمد کرنے کادعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ گوادر میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش کے بعد انکے دیگر ساتھیوں اور نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں گے۔