سبی سے لاش برآمد ، بیلہ میں روڈ حادثے سے ایک شخص ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے سبی میں جنگل سے ایک لاش برآمد ہوگئی ہے جبکہ بیلہ میں روڈحادثے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

سبی کے قریبی گاؤں مرغزانی جنگل سے ایک 22سالہ نوجوان کی لاش بر آمد ہوگئی ہے۔

جس کی شناخت ولید کے نام سے ہوگئی ہے۔

پولیس کے مطابق سبی کے علاقے گاؤں مرغزانی کے جنگل میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 22سالہ نوجوان ولید کو قتل کردیا ہے۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاش کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال سبی منتقل کردیا۔

ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔

واقعے کی تفتیش سٹی پولیس سبی کررہی ہے تاہم قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے۔

دریں اثنا بیلہ میں ڈمپر ٹرک کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابقپیر کے روز بیلا کے مضافاتی گوٹھ ریک میں ڈمپر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عبدالستار ولد بھائی خان قوم بروہی سکنہ نال حال ریک گوٹھ بیلا ہلاک ہوگیا۔

بیلا پولیس اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعش سول اسپتال بیلا پہنچا کر کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔

Share This Article
Leave a Comment