ڈیرہ اللہ یار اوروندر میں ٹریفک حادثات،ایک ہلاک،14زخمی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقوں ڈیرہ اللہ یار اوروندر میں ڈو مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 14زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اللہ یار میں مسافر کوچ نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔

شہر کے وسط میں ڈیرہ مراد جمالی سے جیکب آباد جانے والی کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جسکے باعث موٹرسائیکل پر سوار نوجوان ہلاک ہوگیا۔

حادثے میں ہلاک نوجوان کی شناخت ثناء اللہ چکھڑا کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے لاش تحویل میں لیکر سول اسپتال منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جاری ہے۔

دریں اثنا وندر کے قریب ٹریفک حادثے نتیجے میں 14افراد زخمی ہو گئے۔

پیر کو وندر کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں خوا تین اور بچوں سمیت 14افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا۔

مزید کارروائی جار ی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment