کوئٹہ وزہری سے پاکستانی فورسز ہاتھوں 3 نوجوان جبری طور پرلاپتہ

0
172

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق بلوچستان کے ضلع خضدار کے تحصیل زہری سے آج علی الصبح زہری سموانی کے مقام سے پاکستانی سیکورٹی فورسز نے چھاپہ مارکر دو بھائیوں کو حراست میں لیکر اپنے ہمراہ لے گئے جبکہ زہری کے رہائشی ایک اور نوجوان کوکوئٹہ سے حراست بعد لاپتہ کردیا گیا ہے۔

لاپتہ کئے گئے دونوں بھائیوں کی شناخت سمیع اللہ اور ثواد خان ولد نصیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ سے جبری گمشدگی کے شکار نوجوان کی شناخت ذاکر ولد تاج محمد کے نام سے ہوئی ہے جو زہری کاہان کا رہائشی ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق تینوں نوجوانوں کو حراست بعد سیکورٹی فورسز اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here