بولان میں پاکستانی فوج پر حملہ، ہلاکتوں کی اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان میں پاکستانی فوج پر حملہ اور ہلاکتوں کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

سنگر نیوز ڈیسک کو ملنے والے اطاعات کے مطابق بولان کے علاقے انڈیسہ میں مسلح افراد کی جانب سے فوج کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں فورسز کو جانی نقصان کا سامنا ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آج بروز اتوار دوپہر 12 بجے کے قریب بولان میں انڈیسہ کے مقام پر ہوا ہے۔

حملے میں دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں فورسز کی جانب سے ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

ماضی میں بولان سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں فورسز پر اس طرح کے حملے بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قبول کیے گئے ہیں تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment