باغبانہ،مچھ اور کوئٹہ میں 3 مختلف واقعات میں بچہ سمیت 3 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

باغبانہ، مچھ اور کوئٹہ میں آگ لگنے او رروڈ حادثے کے 3 مختلف واقعات میں بچہ سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقے خضدارکے باجوئی باغبانہ میں جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک بچہ ہلاک جبکہ جھونپڑی جل کر مکمل راکھ ہوگئی۔

آمدہ اطلاعات کے مطابق منیر احمد باجوئی کے جھونپڑی نما گھر واقعہ باغبانہ باجوئی میں اچانک آگ لگ گئی۔

جھونپڑی میں آگ لگنے سے ایک معصوم بچہ جل کرہلاک ہوا۔

دریں اثنابلوچستان کے دارالحکومت کو ئٹہ کے مغربی با ئی پا س پر 2گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ بچوں اور خاتون سمیت 5افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے علا قے مغربی با ئی کے خیزی چوک پر 2گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں سید حیدر شاہ نا می شخص ہلاک جبکہ ان کے ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے8ما ہ کا بچہ ریحان شاہ،8سالہ محمد خان،10سالہ عمر خان،خاتون نرگس بی بی اور ایک نا معلوم الاسم شخص زخمی ہو گئے ہیں۔

ہلاک اور زخمی ہو نے والے افراد کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متوفی شخص کی نعش ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔

اسی طرح مچھ ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کی زد میں آکر ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق ہفتہ کو مچھ ریلوے اسٹیشن پر کوئٹہ سے جانے والی بولان میل اسٹیشن سے روانہ ہورہی تھی کہ مسافر ملک محمد انور نے ٹرین پر چڑھنے کی کوشش کی لیکن پاؤں پھسلنے کے باعث وہ ٹریک پر گر گیا جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کے نیچے آکرموقع پر ہلاک ہوگیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضر وری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مزید کارروائی جا ری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment