کیچ و پنجگور سے فورسز ہاتھوں 6 افراد جبری طور پر لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ اور پنجگور سے اطلاعات ہیں کہ پاکستانی فورسز نے6 افراد کو حراست میں لے کر جبری طور پرلاپتہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل رات پاکستانی فورسز نے رات گئے ضلع کیچ کے تحصیل تمپ میں گومازی کے مقام پر چھاپہ مارکر چار افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

لاپتہ ہونے والوں کی شناخت اعجاز ولد مراد محمد، شھداد ولد الہی بخش منشی، ندیم ولد صدیق ملنگ، شریف ولد جاسم اور عظیم ولد گل محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے گھروں میں موجود خواتین و بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

دریں اثنا گذشتہ دنوں ضلع پنجگور کے علاقے گرمکان سے فورسز نے مجاہد نامی شخص کو حراست میں لے کر لاپتہ کیا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment