آواران میں 12 افراد کوآئسو لیٹ کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع آواران میں کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آواران کی طرف سے فٹبال اسٹیڈیم میں قرنطینہ سینٹر قائم کرلیا گیا۔

قائم کیئے گئے سینٹر میں خواتین، بچوں سمیت تبلیغی جماعت کے 12 مبلغین کو قرنطینہ کرلیا گیا ہے۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر نوربخش بزنجو نے قرنطینہ سینٹر کا دورہ اور معائنہ کیا ہے اور ان کے مطابق تمام افراد صحتمند ہیں مگر احتیاطی تدابیر پر ان کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ دوسری جانب افسوس کی بات یہ ہے کہ آواران ایران بارڈر کے قریبی ضلع پنجگور اور تربت کا قریبی شہر ہے لیکن کرونا وائرس کا تشخیص کرنے کیلئے تھرمل گن تک دستیاب نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تمام لوگ پنجگور براستہ پروم آواران آئے تھے کچھ یہاں کے اور کچھ مزید آگے کے مسافر ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment