کوئٹہ میں فائرنگ اور تمبو میں ٹریفک حادثے سے 2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

کوئٹہ میں فائرنگ اور تمبو میں ٹریفک حادثے سے 2افراد ہلاک ہوگئے

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے قندھا ری بازار میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جمعہ خان نامی شخص ہلاک ہو گیا۔

پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

مز ید کارروائی جار ی ہے۔

دریں اثناڈیرہ مرادجمالی کے قریب تمبومیں تیز رفتار کار کی سامنے جانے والی ٹریکٹر ٹرالی کو ٹکر کار سوار ایک شخص ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مرادجمالی کی حدود اوچ پاور کے نزدیک قومی شاہراہ پر ٹریکٹر اور کار کے درمیان تصادم سے کارڈرائیورحاجی محمدنواز ہلاک جبکہ تین افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں رجب علی کی حالت نازک بتائی گئی۔

اطلاع ملنے پر صدر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ لاش اور زخمی کو تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کارروائی صدر پولیس نے شروع کردی ہے۔

کار سواروں کا تعلق سبی سے بتایا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment