کورونا وائرس کے باعث بلوچستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پہلا مقدمہ سینیچر کو درج کیا گیا ہے۔
یہ مقدمہ چمن پولیس سٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں انجمن تاجران چمن کے صدر محمد صادق اچکزئی سمیت دیگر افراد کے خلاف بلوچستان افغان سرحد کی بندش کے خلاف چمن میں احتجاجی ریلی نکالنے پر درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ افغانستان کے ساتھ ملحقہ بلوچستان سرحدگزشتہ 19 روز سے بند ہے۔
مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی دفعات 188،341،147 اور149 کے علاوہ لاﺅڈ سپیکر ایکٹ کی دفعات کے تحت ریلی اور جلسہ منعقد کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا کی وبا کے پیش نظر بلوچستان بھر میں دفعہ 144کے تحت دس یا دس سے زائد افراد کی اجتماع پر پابندی ہے۔