پنجگور: مسلح افراد کے ہاتھوں لاپتہ 2 بھائیوں کی لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے مسلح افراد کے ہاتھوں جبراً لاپتہ ہونے والے دو بھائیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

مقامی میڈیا ”دی بلوچستان پوسٹ“ کے مطابق گذشتہ روز پنجگور سے نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے دو افراد کی لاشیں پنجگور انتظامیہ نے برآمد کرلی ہیں۔

پولیس کے مطابق انتظامیہ نے پنجگور سے دو افراد کی لاشیں بر آمد کرلی ہیں جن کے جسم پر گولیوں کے نشانات ہیں اور لاشوں کی شناخت سمیر اور ضمیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

انتظامیہ کے مطابق لاشیں پنجگور کے علاقے پنچھی کلگ سے برآمد ہوئی ہیں دونوں افراد آپس میں بھائی ہیں جنہیں کل نامعلوم مسلح افراد نے دزناپ سے اغوا کیا تھا۔

علاقائی ذرئع کے مطابق مذکورہ افراد کو اغواء کرنے والوں کاتعلق سرکاری حمایت گروہ سے ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں سیکنڈوں کی تعداد میں فورسز نے مسلح جھتے تشکیل دی ہوئی ہے جنہیں عرف عام میں ڈیتھ اسکواڈ کہتے ہیں۔

یاد رہے گذشتہ روز بلوچستان کے ضلع پنجگور سے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا تھا جبکہ دونوں بھائیوں سمیر اور ضمیر کو اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے واقعہ پنجگور کے علاقے شاپاتان میں پیش آیا ہے، فائرنگ کے واقعے میں قتل ہونے والے شخص کی شناخت نواز کے نام سے ہوئی تھی۔

انتظامیہ نے لاشیں سول اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم واقع کے محرکات میڈیا میں نہیں آسکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment