ضلع کیچ: پاکستانی فوج کا آپریشن جاری دس افراد حراست بعد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں پچھلے کئی دنوں سے فوجی آپریشن جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق فورسز نے دشت کے علاقے درچکو سے دوران آپریشن دس سے زیادہ لوگوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔لاپتہ ہونے والوں میں تین ضعیف العمر بھی شامل ہیں جنکی شناخت اسی سالہ مراد، اسی سالہ کمال اور اسی سالہ حبیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

دیگر نوجوانوں کی شناخت فدا ولد نظر، فدا ولد ابراہیم، اویس ولد رسول بخش،حنیف ولد فراک، نیاز ولد امید عابد ولد بشیر اور بلال ولد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کے کئی پہاڑی سلسلوں میں پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment