کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے حکومتِ بلوچستان نے تمام شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بلوچستان کے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ اس فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد ہوگا۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریستورانوں میں لوگوں کے بیٹھنے پر پابندی ہوگی۔ ریستوران لوگوں کو گھروں یا اپنے رہائشی مقامات پر کھانا ’ہوم ڈیلیوری‘ کے ذریعے فراہم کرسکیں گے۔
تین ہفتوں کے لیے تمام مسافر گاڑیوں کی بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی کے علاوہ شہروں کے اندر مقامی بسوں کی آمد و رفت پر بھی پابندی عائد ہوگی۔
بلوچستان میں اب تک کورونا وائرس کے 92 کیسز سامنے آچکے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔